ہبلی:09/ستمبر (ایس اؤنیوز)شمالی کرناٹکا کے بہت بڑی آرزوؤں اور تمناؤں سے پُر ملپ پر بھا ڈیم منصوبے کے مین نالے اور پانی تقسیمی نالوں کی جدیدکاری کے لئے حکومت کی طرف سے 1120کروڑ روپئے منظور کئے جانے سے علاقے کے کسانوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ منصوبے کے کام کے لئے ٹینڈر کارروائی شروع کئے جانے کا نولگند کے رکن اسمبلی این ایچ کونریڈی نے استقبال کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی نے بتایا کہ منصوبے کی جدید کاری کے لئے حکومت کی طرف سے خطیر رقم کی منظوری دینا کسانوں کی مسلسل جدوجہد کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی منظوری کے لئے گذشتہ سال 9ستمبر سے 11ستمبر تک تین دن ملپ پربھا ندی کے دائیں کنارے پر 36کلومیٹر کی پیدل یاترا اور دیہی قیام کے ذریعے حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں حکومت نے منصوبے کو منظوری دئیے جانے پر رکن اسمبلی نے ریاستی حکومت کا شکریہ اداکیا۔
متعلقہ منصوبے کے نفاذ سے ملپ پربھا ندی کنارے پر بسے ہوئے سودتی ،نولگند، ہبلی ،نرگند ، گدگ اور رون سمیت مختلف تعلقہ جات کے 500سے زائد دیہات کے لاکھوں کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔کسانوں کوفصل کے لئے بارش پر ہی انحصار کرنا نہیں پڑے گا اور 38فی صد پانی کی بچت ہونے کی بات کہی۔